رازق سنجرانی

رازق سنجرانی ایم ڈی سینڈک میٹلز لمیٹڈ کے عہدے سے فارغ

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی محمد رازق سنجرانی کوایم ڈی سینڈک میٹلزلمیٹڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ رازق سنجرانی کو وزارت انرجی ڈویژن پیٹرولیم کی سفارش پر عہدے سے فارغ کیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رازق سنجرانی کو 2008 میں سینڈک میٹل لمیٹڈ کا ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا، رازق سنجرانی کو نگران وزیراعظم کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔ سینڈک میٹلز لمیٹڈ کا بورڈ بہت جلد اس فیصلے کی تصدیق کردے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں