اسلام آباد (عکس آن لائن) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریب بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے منفرد انداز اپنا لیا۔ رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک نمبر شیئر کیا اور کہا کہ ان کی خطاطی کے فن پارے خریدنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ ان فن پاروں کے فروخت سے حاصل ہونے وال رقم وہ غریب بچوں کی پڑھائی پر خرچ کریں گی انہوں نے کہا کہ غریب خاندان جو اپنے بیٹے کو سکول بھیجیں گے انہیں وہ 500 روپے اور جو اپنی بیٹیوں کو سکول بھیجیں گے انہیں وہ ایک ہزار روپے دیں گی۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ سال نومبر میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔