رابی پیر زادہ

رابی پیرزادہ فائونڈیشن کے تحت دس خاندانوں کوروزگارکی سہولت میسر آ گئی ‘ رابی پیرزادہ

لاہور(عکس آن لائن)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ مجھے بے پناہ خوشی ہے کہ رابی پیرزادہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام دس خاندانوں کوروزگارکی سہولت میسر آ گئی ہے ، میری سماجی تنظیموں اور صاحب ثروت شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ لوگوںکوخود روزگار کمانے کیلئے مدد اورتعاون کریں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرے لئے اس سے بڑھ خوشی کی کوئی اور بات نہیں ہو سکتی کہ دس لوگ اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے قابل ہو گئے ہیں ۔

ہم نے اپنی فائونڈیشن کے ذریعے خدا کی مدد سے روزگارکاانتظام کیا اور آج یہ لو گ کسی پر بوجھ نہیں ہیں اور مجھے ان کا کاروبار دیکھ کر روحانی خوشی ہوئی ہے ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ صاحب ثروت شخصیات رابی پیرزادہ فائونڈیشن کے ساتھ مل کر انسانی کی فلاح کیلئے کام کرنا چاہیں تو انہیںمکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں