رابی پیرذادہ

رابی پیرذادہ کی کاوشوں سے غریب والدین کو ان سے بچھڑا ہوا بچہ مل گیا ،پولیس سے اظہار تشکر

لاہور(عکس آن لائن )رابی پیرذادہ کی کاوشوں سے غریب والدین کو ان سے بچھڑا ہوا بچہ مل گیا ۔ رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بچے کے لا پتہ ہونے اور پولیس کی کاوشوں سے اس کی بازیابی کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں آئی جی پنجاب اور خصوصاً ایس پی سدرہ کی شکر گزار ہوں جنہوں نے والدین کو ان کے بچے کی تلاش کر کے دی ۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ اپنے اداروں کو برا نہ کہیں ۔جب ہم پولیس کی ذمہ داریاں دیکھتے ہیں تو پھر حقائق معلوم ہوتے ہیں کہ ان پر کام کا کس قدر بوجھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور چند لوگوں کی وجہ سے پورے محکمے کے بارے میں منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں