وزیراعلی پنجاب

ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تندرست زندگی کا براہ راست تعلق صحت مند دماغ سے ہے،

غربت، بیروزگاری، معاشی مسائل سے ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، موبائل فون، کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اعتدال کے ساتھ زندگی بسرکرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اوراچھا ماحول دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں، ذہنی امراض میں مبتلاافرادکی بحالی حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچا اور احتیاطی تدابیر کا شعورپیدا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں