اداکارہ ریشم

ذاتی اور نجی زندگی میں مداخلت کرنے والوں سے سخت اختلاف رکھتی ہوں’ اداکارہ ریشم

لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ ریشم نے کہاکہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا جب کسی پراجیکٹ میں مزاج کے مطابق کردار ملے گا تو ضرور کام کروں گی۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مشکل کردار نبھائے ہیں اور میں آج بھی اس طرح کے کردار کی پیشکش ہونے کی منتظر ہوں ۔ریشم نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا .

اوراس کے بعد میں نے بڑی سکرین کا رخ کیا اور جس طرح مجھے پی ٹی وی پر کامیابی ملی اسی طرح مجھے بڑی سکرین پر بھی فلم بینوںنے پسند کیا ۔ مجھے اردو اورپنجابی دونوں فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔جیسے ہی مجھے اچھے ہدایتکار کے ساتھ بہترین موضوع پر مبنی اسکرپٹ کا حامل پراجیکٹ ملا تو میں ضرور فلم میں کام کروں گی کیونکہ میری پہچان ہی سکرین ہے جس کو میں کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں