تہران (عکس آن لائن ) ایران کے وزیر مواصلات و ٹیکنالوجی محمد جواد آذری جہرمی نے کہا ہے کہ ہم دیگر ممالک کے تعاون سے ایرانی خلا باز کو خلا میں بھیجیں گے۔
جہرمی نے عالمی اسپیس ویک کی مناسبت سے وزارت مواصلات و ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں خلا کے شعبے میں ایران کی کاروائیوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا ہے کہ خلائی انڈسٹری میں ایران کی کاروائیاں امریکہ کو بے اطمینان کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک رات میں ایران کے 3 خلائی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔جہرمی نے کہا ہے کہ ہم دیگر ممالک کے تعاون سے یقینا ایرانی خلا باز کو خلا میں بھیجیں گے۔
اس پیش رفت سے ناخوش حلقے یہ بھی جان لیں کہ سال 2021 تک ہم خلائی مدار میں ایک سیٹلائٹ بھی بھیج رہے ہیں جو صرف ایک میٹر کی مسافت سے مناظر لینے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔