بلاول بھٹو زر داری

دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا ؟لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول بھٹو زر داری گرمجوشی سے بغل گیر ہوگئے

اسلام آباد ( عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اورپی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر آمنا سامنا ہوا ۔

بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے گرمجوشی سے بغل گیرہوئے۔لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے قہقہہ لگا کر کہا کہ دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا؟،پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں