علی زیدی

دھرنے سے آج تک کوئی حکومت نہیں گئی، مولانا ہم سے زیادہ تجربہ کار نہیں، علی زیدی

کراچی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ دھرنے سے آج تک کوئی حکومت نہیں گئی۔ مولانا دھرنا دینے میں ہم سے زیادہ تجربہ کار نہیں ہیں۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی میں سی فیئررز سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں دیا جا رہا۔ نواز شریف نے قوم کا پیسہ کھایا، انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے ہم نے نہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ مولانا کا دھرنا دینا ان کا جمہوری حق ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ بحری امور کی وزارت میں ماضی میں بے پناہ کرپشن ہوئیں۔ بابر غوری کی کرپشن کا ڈبہ نیب کو دے دیا ہے۔ کے پی ٹی کی ہزاروں ایکٹر زمین پر قبضے ہوئے۔ آج ان زمینوں پر لاکھوں افراد رہ رہے ہیں۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اسد عمر جلد ہی پریس کانفرنس کرینگے۔ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی بنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں