اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی، ساری منصوبہ بند ی زمان پارک میں کی گئی۔