ڈیرہ اسماعیل خان(عکس آن لائن) تھانہ کلاچی کی حدود میں چنگ چی رکشہ ٹھہرانے کے تنازعہ پر دوہری قتل کی دلخراش واردات میں دو بھائی قتل، تیسرے بھائی ا ور راہگیر سمیت دو افراد زخمی، ملزمان بھائی واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں شیخی گیٹ کلاچی پر چنگ چی کھڑی کرنے پر دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی اور بات بڑھنے پر ریڑھی بان گروپ عبد اللہ عرف دلااور اس کے بھائیوں نور زمان اور رنگین خان عرف رنگینی پسران شاہ جہاں قوم بلوچ محلہ رانا زئی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چنگ چی چلانے والے دو بھائی قسمت خان اور رمضان ولد خالق داد قوم بلوچ سکنہ محلہ رانا زئی کلاچی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا تیسرا بھائی سبزی فروش دل جان اور ایک راہ گیر حبیب الرحمن ولد غلام رسول قوم کمہار سکنہ محلہ بہلول خیل زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد ریڑھی بان گروپ فرار ہو گیا ۔ پولیس مقتولین کے والد خالق داد بلوچ کی رپورٹ پر نامزد ملزمان بھائیوں کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔