بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ اور لاؤ س کے صدر تھونگلون سوسیلیتھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ایک بار پھر چین-لاؤس ریلوے کا ذکر کیا۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک نے چین-لاؤس ریلوے کو اپنے عوام کے لئے ترقی،دوستی اور خوشحالی کا راستہ بنایا ہے، جس سے نہ صرف عوام کو فائدہ پہنچایا گیا ہے یہ بلکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ اور بنی نوعِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے فروغ کی ایک مثالی عکاسی ہے۔ تھونگلون نے کہا کہ چین-لاؤس ریلوے کا لاؤس کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔
یاد رہے کہ 3 دسمبر 2021کو، چین اور لاؤس کے سربراہان مملکت کی مشترکہ گواہی کے تحت، چائنا-لاؤس ریلوے کا باضابطہ آغاز کیا گیا تھا ۔
گزشتہ سال کے دوران چین-لاؤس ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 80 لاکھ سے زائد رہی ، 10 ملین ٹن سے زائد سامان کی نقل و حمل ہوئی جس کی مالیت 12 ارب یوان سے زائد تھی۔ چائنا-لاؤس ریلوے سے کیمیاوی کھاد اور پھل سمیت 1200 سے زائد اقسام کی اشیا کی نقل و حمل کی گئی ہے اور یہ چین، لاؤس، تھائی لینڈ، میانمار، ملائیشیا، کمبوڈیا، سنگاپور اور دیگر ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتی ہے ۔