لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ میرے دونوں بیٹوں ہی اداکاری میں دلچسپی لیتے ہیں اور خاص کر بڑے بیٹے کو اداکاری کی جانب آنے کی بڑی خواہش ہے ۔
ایک انٹر ویو میں ارباز خان نے کہا کہ یہ فطرت ہے کہ جب کسی گھر میں داد ا کے بعد والدین بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہوں تو ان کے بچوں میں اس طرف آنے کا رجحان پیدا ہوتا ہے ۔ میرے دونوں بیٹوں میں بھی اداکاری کا رجحان ہیں اور بڑا بیٹا کیمرہ کے سامنے آنے کیلئے بے چین رہتا ہے۔
میں مستقبل میں ان پر کوئی پابندی نہیں لگائوں گابلکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر بچوںکو ا ن کی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے دیا جائے تو وہ اس فیلڈ میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔