سائرہ نسیم

دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی مراعات اور سہولیات ملنی چاہئیں’ سائرہ نسیم

لاہور(عکس آن لائن )نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہر شخص اس کے عروج کے لئے دعا گو ہو ،حکومت دوسرے شعبوں کی طرح موجودہ مشکل حالات میں فلم انڈسٹری کے لئے بھی مراعات اورسہولیات کا اعلان کرے ۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہاکہ حکومت نے جس طرح کنسٹرکشن ،ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریز کو مراعات اورسہولیات دیتی ہے اسی طرز پر فلم انڈسٹری کیلئے بھی پالیسی آنی چاہیے جس سے موسیقی سمیت کئی شعبے ترقی کریں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا ہے لیکن اس کی تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ہے جس سے دل بہت دکھی ہوتا ہے اور سب کی دعا یہی ہے کہ خدا کی ذات فلم انڈسٹری کو عروج دکھائے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت سے درخواست ہے کہ فلم انڈسٹری کے سنجیدہ لوگوں کو بلا کر ان سے حقائق بارے آگاہی حاصل کی جائے اور حکومت آئندہ بجٹ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے خصوصی فنڈ کے قیام کااعلان کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں