اسلام آباد

دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد کو شکست، لاہور فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔لاہور قلندرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 162 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ جس کا فائدہ لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا نے آخری اوور میں بھرپور انداز میں اٹھایا اور 4 گیندوں پر صرف 1 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کرلی۔

اسلام آباد کی طرف سے اعظم خان 40، ایلکس ہیلز 38، آصف علی 25 کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ شاداب خان 14، پال اسٹرلنگ13 اور لیم ڈوسن 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حارث روف اور زمان خان نے 2،2 جبکہ ڈیوڈ ویسا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے اور مقابل ٹیم کو 169 رنز کا ہدف دیا، عبد اللہ شفیق واحد نصف سنچری میکر تھے جبکہ دیگر میں کامران غلام 30، محمد حفیظ 28، سمت پٹیل21 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں