بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے امریکہ کے واشنگٹن اسٹیٹ کے متعدد مڈل اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں کو نئے سال کی مبارکباد کے کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2025 جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران چین اور امریکہ نے مل کر امن اور انصاف کے لیے جنگ لڑی اور دونوں ممالک کے عوام کی دوستی خون اور آگ کے امتحان پر پورا اتری۔ امید ہے کہ چین اور امریکہ کے نوجوان “اگلے پانچ سالوں میں تبادلے اور مطالعے کے لئے 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو چین مدعو کرنے” کے پروگرام میں فعال طور پر حصہ لیتے رہیں گے، تبادلوں اور بات چیت کو مضبوط بنائیں گے.
باہمی تفہیم میں اضافہ کریں گے، روایتی دوستی کو بروے کار لائیں گے اور چین امریکہ تعلقات اور عالمی امن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل ریاست واشنگٹن کے متعدد اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں نے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ اور تمام چینیوں کو نئے سال کی مبارکباد کے کارڈ بھیجے تھے اور 100 سے زائد اساتذہ اور طلباء نے ان کارڈز پر دستخط کیے تھے.