لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہزاروں لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بننے والی فلم انڈسٹری کوکسی دور میں بھی کسی حکومت کی طرف سے سپورٹ نہیں ملی ، حکومت دوسری انڈسٹریز کو نہ صرف ٹیکسز میں چھوٹ بلکہ وسیع پیمانے پر مراعات بھی دیتی ہے جبکہ فلم انڈسٹری کو صرف لالی پاپ ہی دیا گیا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرتی تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا ، اب بھی وقت ہاتھ ہے کہ اسے انڈسٹری کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اس کی مکمل الگ وزارت ہونی چاہیے جو صرف اس کے امور کودیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ مجھے کسی اچھی فلم میں کام کی پیشکش ہو اور میں اس سے انکار کردوں۔