لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں مگر بہتر انسان وہ ہے جو غلطیوں سے اپنی اصلاح کرے ، میں نے بھی زندگی میں بے شمار غلطیاں کی ہیں مگر اب مجھ میں میچورٹی آگئی ہے اور میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پہلے بہت غصہ آتا تھا لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ اس عادت پر کو ٹھیک کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے پکانے میں مہارت حاصل ہے ،شہرت کا نشہ بڑوں بڑوں کا دماغ خراب کر دیتا ہے مگر خدا کا شکر ہے کہ مجھ میں ایسی کوئی چیز موجود نہیں ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں عزت کروانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ دوسروں کو عزت دیں تو جواب میں آپ کو بھی عزت ملے گی۔