لاہور( عکس آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ہمیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کا بیڑہ اٹھانا ہوگا،عام طو رپرہم دوسروںمیں خامیاں اور ان کی برائیاں تلاش کرتے ہیں اوراپنے گریبان میں جھانکنا بھول جاتے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر پاکستان میں مثبت رجحانات کو فروغ دینا ہے تو ہمیں انفرادی طور پر بھی اپنی ذمہ داریاںنبھاناہوں گی ،ہرکوئی اپنی ذمہ داری پوری کرے دیکھیں یہی مشق اجتماعی شکل کرجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں میں خامیاں تلاش کرنا آسان کام ہے لیکن کسی کو اپنی خامی بتانابہت مشکل ہے ۔ اگر آپ کسی کی اصلاح کی غرض سے تصحیح کریں تویہ بھی نیکی ہے لیکن اگر اس میں دوسرے شخص کو نیچا دکھانا اور بغض اورحسد کا عنصر ہو تو اس کی تعریف نہیں کی جا سکتی ۔ عارف لوہارنے کہا کہ ہمیں معاشرے میں پیارمحبت کا کردار ادا کرنے والا بننا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر