ریشم

دوستی اور رشتے بڑے با معنی ہوتے ہیں لیکن آج لوگ انہیں اہمیت نہیں دیتے ‘ ریشم

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں انتہائی حساس ہوں اور مجھ سے دوسروں کا دکھ اور غم دیکھا نہیں جاتا ، دوستی اور رشتے بڑے با معنی ہوتے ہیں لیکن آج کے دور میں لوگ انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے ، موجودہ کاوشوں سے انڈسٹری کو وہ عروج نہیں مل سکتا جس کی ہم سب توقعات لگائے بیٹھے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں اپنی ذات کی حد تک بڑی مضبوط ہوں لیکن دوسروں کیلئے بڑی حساس ہوں ، ہمارے معاشرے کو ایسا ہی ہونا چاہیے.

تبھی ہم دوسروں کے غم اور تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس طرح کے اقدامات درکار ہیں بد قسمتی سے وہ نہیں ہو رہے ۔اعلانات سے دو قدم آگے بڑھنا ہوگا اور اس کے لئے انڈسٹری کے لوگوں کو بھی اپنا کردار اد اکرنا چاہیے ۔ ریشم نے کہا کہ با مقصد اور ڈسپلن میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے کی قائل ہوں اور دوسروں کو بھی اس تلقین کرتی ہوں اور یہی فارمولہ کامیابی کی جانب لے کر جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں