دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ٹیم

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے مستقل طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ (عکس آن لائن ) سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز تو نہیں جیت پائے لیکن کچھ مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں۔ مانچسٹر میں شان مسعود ایک اچھی اور بڑی اننگز کھیلے۔ اظہر علی نے آخری میچ میں چیلنج لیا، بابر نے ثابت قدمی دکھائی۔ سب سے زیادہ خوشی ہوئی کہ رضوان نے مشکل وقت میں چیلنج قبول کیا اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ فارم اور فٹنس برقرار رکھیں تو اگلے 10 سال بھی ہم ان کو باہر کیوں کرنا چاہیں گے، یہ معاملہ شعیب ملک کا بھی ہے۔ کیا گارنٹی ہے کہ نوجوان کرکٹر آئے تو پرفارم بھی کرے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں
یونس خان نے یہ بھی کہا کہ اپنے مزاج میں ٹھہراﺅ لایا ہوں۔ کوچنگ کا پہلا تجربہ تھا، بہت کچھ سیکھا، موقع ملے تو مزید کام کرنا چاہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں