یوو گیلنٹ

دورہ امریکہ میں ملک کی فوجی برتری پر توجہ مرکوز ہو گی، اسرائیل

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ اس ہفتے ان کے دور واشنگٹن میں شرقِ اوسط میں اسرائیل کی فوجی برتری برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز ہو گی کیونکہ غزہ میں لڑائی جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق توقع ہے کہ گیلنٹ اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن اور دیگر سینئر امریکی حکام سے ملاقات کریں گے کیونکہ حماس کے خلاف اسرائیل کی تقریبا چھ ماہ پرانی جنگ کے شہری اثرات پر دونوں اتحادیوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ۔

گیلنٹ کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے روانگی سے قبل کہاکہ اپنے دورے کے دوران میں اسرائیل کی معیاری فوجی برتری برقرار رکھنے اور اپنے مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کروں گا۔انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ فوجی صلاحیت پر بات چیت میں اسرائیل کی پلیٹ فارم اور گولہ باری حاصل کرنے کی صلاحیت کا احاطہ کیا جائے گا۔

گیلنٹ نے کہاکہ ہم اسرائیل کی شمالی برادریوں کو ان کے گھروں کو واپس بھیجنے کی ضرورت پر بھی بات کریں گے چاہے یہ فوجی کارروائی کے ذریعے حاصل ہو یا معاہدے کے ذریعے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں