سڈنی (عکس آن لائن)دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین کی شکایت کی تھی۔
ترجمان کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے اور رپورٹ کا جائزہ لے کر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں خرم شہزاد نے 22 اور دوسری اننگ میں 16 اوورز کرائے تھے، انہوں نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔