لاہور(عکس آن لائن)دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دراز قامت کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سیشن کے دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز پیس بولنگ کیلئے سازگار ہوں گی، اپنے دراز قد کا فائدہ بھی اٹھانے کی کوشش کروں گا، نوجوان پیسرز کا تجربہ کم ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں، وارم اپ میچز میں وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی ملے گا، بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترتے ہوئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے ٹیسٹ سیریز کیلیے 10قومی کرکٹرز پیر کی صبح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے آسٹریلیا کیلیے اڑان بھریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ