کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے بے وفا مردوں کی پہچان بتا دی۔ریشم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے مردوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اْنہوں نے کہا کہ اگر کوئی مرد بے وفائی کرتا ہے اور کسی رشتے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ کوئی معقول بہانہ بنائے گا۔ریشم نے کہا کہ وہ کالز وصول کرنے سے گریز کرے گا، نظر انداز کرے گا اور بے حسی کا مظاہرہ کرے گا۔
اْنہوں نے کہا کہ مرد یہ سب سامنے والے کے پریشان کن رویے کا سہارا لینے کے لیے کرتے ہیں تاکہ ان کے اس رویے پر کوئی سخت ردِ عمل سامنے آئے اور پھر وہ اس کو بنیاد بنا کر رشتہ ختم کر سکیں۔ریشم نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ بدقسمتی سے دورِ حاضر میں بے وفائی بہت عام ہو گئی ہے۔