صادق اور امین

دنیا عمران خان کو صادق اور امین مانتی ہے، آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرینگے ، علی امین گنڈا پور

ڈڈیال (عکس آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پوری دنیا عمران خان کو صادق اور امین مانتی ہے، آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرینگے ۔وفاقی وزیر نے ڈڈیال کے علاقے گنہیر ، پپلی کے درمیان رابطہ پل کی سائٹ کا جائزہ لیا ۔ ا سموقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پوری دنیا عمران خان کو صادق اور امین مانتی ہے، آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ عمران خان نے جو وعدہ کیا پورا کیا،گلگت بلتستان کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو چکے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ افسوس ہے کہ باریاں لینے والوں نے اس علاقے کو بھی مکمل نظر انداز کیا ،ہم نے آزاد کشمیر کو بے پناہ فنڈز دئیے ، مگر افسوس انہوں نے آپ پر خرچ نہیں کیے،اس علاقے میں ا کر محسوس ہوا کہ 2011 کے بعد یہاں کوئی کام نہیں ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ پل کی عدم موجودگی سے گنہیر اور پپلی کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،علاقے کی عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے اس پل پر کام جلد شروع کریں گے،پل کی تعمیر سے علاقے کے ہزاروں عوام کو فائدہ ہو گا ،علاقے کے مزید پل اور سڑکوں کی بھی تعمیر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں