بیجنگ (عکس آن لائن) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ اعداد وشمار جاری کردئے ہیں، یہ اعداد وشمار 19 اپریل کو 0500 جی ایم ٹی تک اس کے مطابق پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 23 لاکھ 29 ہزار651 تک پہنچ گئی ہے،
امریکہ میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 35 ہزار86 مصدقہ کیسز ہیں، اس فہرست میں سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں پر 1لاکھ 94ہزار 416 مصدقہ کیسز ہیں، اٹلی میں 1 لاکھ 75ہزار 925، فرانس میں 1 لاکھ 52 ہزار978، جرمنی میں 1 لاکھ 43 ہزار724جبکہ برطانیہ میں 1 لاکھ 15ہزار 314مصدقہ اسی طرح ترکی میں کل مصدقہ کیسز کی تعداد 82ہزار329، ایران میں 80ہزار868،بیلجیم میں 37ہزار 183 ہے جبکہ چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 84ہزار202تک پہنچ گئی ہے۔