امریکی فوجوں

دنیا بھر میں امریکی فوجوں کی پوزیشنوں میں تبدیلی کا منصوبہ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجوں کی پوزیشن میں تبدیلی کر رہے ہیں۔ مارک ایسپر نے دعوی کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ایشیائی ملکوں میں تعینات امریکی فوجوں کی پوزیشنیں تبدیل کی جارہی ہیں اور یہ عمل اکتوبر سے شروع ہوجائے گا۔ امریکی وزیرجنگ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجوں کی پوزیشنوں میں تبدیلی کا مقصد پینٹاگون کی ترجیحات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہے۔

امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ اقدام امریکا کے دفاعی منصوبوں میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کے تحت انجام پا رہا ہے۔امریکی افواج کی پوزیشنوں میں یہ تبدیلی ایک ایسے وقت انجام پارہی ہے جب امریکی وزیردفاع کو یہ توقع ہے کہ وہ روس اور خاص طورپر چین کو کنٹرول کرنے کے لئے ایشیا میں مزید امریکی فوجیں بھیج سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں