فلم سٹار میگھا

دلی دعا ہے رواں سال میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے‘فلم سٹار میگھا

لاہور (عکس آن لائن) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ رواں سال میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے خدا ہم سب کو پیار اور محبت سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں مےگھا نے کہا کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوتا جا رہا ہے‘پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں اداکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں