افتخار ٹھاکر

دلی خواہش ہے کہ اس سال بھی حج کی سعادت حاصل کروں ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( عکس آن لائن) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ اس سال بھی حج کی سعادت حاصل کروں اور اپنے رب کے حضور گڑ گڑا کر اپنے اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعائیں مانگوں ۔ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اللہ کے گھر جانے کا سوچ کر ہی ایسی روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے جسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے ۔جو شخص ایک دفعہ اپنے رب کے گھر سے ہو آتا ہے اس کا دل چاہتا ہے کہ اسے بار بار یہ سعادت نصیب ہو ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں کئی بار حج کی سعادت حاصل کر چکا ہوں لیکن ہر سال جب بھی حج کا موقع آتا ہے میرے دل میں دوبار ہ سے خواہش جاگ اٹھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جس مسلمان نے بھی ابھی تک حج کی سعادت حاصل نہیں کی خدا کی ذات اسے اس کی توفیق دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں