شاہدہ منی

دس سال کی عمر میں پہلا گانا گایا جس کا انعام 5 روپے ملا تھا ،شاہدہ منی

اسلام آباد (عکس آن لائن) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ دس سال کی عمر میں پہلا گانا گایا جس کا انعام 5روپے ملا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ لاہور پریس سے ان کی بڑی یادیں وابستہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں کسی لڑکی کے لیے شوبز انڈسٹری میں آنا بہت مشکل ہوتا تھا لیکن اب میڈیا بہت وسیع ہو گیا ہے اور آج کے دور میں لڑکیوں کوان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،انہوں نے نئے گلوکاروں کو مشورہ دیاکہ وہ اس شعبے میں ضرور آئیں لیکن کام سیکھ اور سمجھ کر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں