چائے کی درآمدات

دسمبر 2019ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 13.1 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن) دسمبر 2019ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 13.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 44.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 51.3 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں دسمبر 2019ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 6.7 ملین ڈالر یعنی 13.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں