سیمنٹ کی برآمدات

دسمبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 18.64 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) دسمبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 18.64 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019ء میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 21.06 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران برآمدات کا حجم 25.88 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں دسمبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 4.82 ملین ڈالر یعنی 21.06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں