خام روئی

دسمبر 2019ء کے دوران خام روئی کی برآمدات میں 269.12 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) دسمبر 2019ء کے دوران خام روئی کی برآمدات میں 269.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران خام روئی کی برآمدات کا حجم 1.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران برآمدات کا حجم 0.28 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں دسمبر 2019ء کے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 269 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں