بیجنگ (عکس آن لائن) چینی تھنک ٹینک ساؤتھ چائنا سی اسٹریٹجک سیچویشن پروبنگ انیشیٹیو نے بیجنگ میں بحیرہ جنوبی چین میں نیوی گیشن اور اوورفلائٹ پر ایک رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مستند اعداد و شمار کی بنیاد پر چائنا میڈیا گروپ نے دستاویزی فلم “بحیرہ جنوبی چین میں دھند میں نیوی گیشن کی سچائی” لانچ کی۔
رپورٹ کے مطابق بحیرہ جنوبی چین دنیا کا مصروف ترین اور خوشحال ترین سمندر ہے اور یہ دنیا کا سب سے کھلا سمندر بھی ہے۔ رپورٹ میں عالمی سطح پر پہلی مرتبہ بحیرہ جنوبی چین میں سویلین جہازوں اور ہوائی جہازوں، جنگی جہازوں اور فوجی طیاروں کی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے شمار کیا گیا اور یہ بحیرہ جنوبی چین میں نیوی گیشن اور اوورفلائٹ کی حقیقی صورتحال کی پہلی پینورامک جھلک تھی۔
مستند اعداد و شمار کی بنیاد پر دستاویزی فلم میں تصاویر کی شکل میں بحیرہ جنوبی چین میں نیوی گیشن اور اوورفلائٹ کی حقیقی صورتحال دکھائی گئی ہے اور تفصیلی اعداد و شمار کے ساتھ اس کی وضاحت کی گئی ہے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام کو زیادہ اہمیت دیتا ہے، اور بین الاقوامی قانون کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں تمام ممالک کو حاصل نیوی گیشن اور اوورفلائٹ کی آزادی کا ہمیشہ احترام اور حمایت کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ دو ماہرین کے انٹرویوز واضح کرتے ہیں کہ امریکہ جان بوجھ کر بحیرہ جنوبی چین کی خوشحالی اور کھلے پن کو نظر انداز کرتا ہے اور بحیرہ جنوبی چین کے حقیقی خطرات کو چھپاتا ہے۔فلم بتاتی ہے کہ سمندری اور فضائی حقوق سے متعلق غیر ملکی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے چین کے اقدامات بین الاقوامی عمل کے مطابق ہیں اور معقول اور جائز ہیں۔