لاہور ( عکس آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے ان کے آفس میں ایوان صنعت و تجارت جھنگ کے صدر چوہدری انصر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور وفاقی ایوان صنعت و تجارت کے انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی،
ملاقات دوران جھنگ کی انڈسٹری کودرپیش مسائل پربھی بات چیت ہوئی، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے محدود مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، پنجاب بھر میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درست معاشی ترجیحات کے باعث پنجاب میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری آرہی ہے۔خصوصی اقتصادی زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں، سپیشل اکنامک زونزز میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز صوبے میں صنعتکاری کاعمل تیز کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، پنجاب میں انڈسٹریلائزشن کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔