اسلام آباد (عکس آن لائن)ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ دیدی ۔تفصیلات کے مطابق چینی کی درآمد پر17 فیصد سیلز ٹیکس اور 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ،ایف بی آر نے ٹی سی پی کی درآمدی چینی پر ٹیکسوں میں چھوٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2021ء تک کیلئے ہو گا ،حکومتی فیصلے کے تحت 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی ،کمرشل امپورٹرز کو بھی چینی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا ،حکومت کو خدشہ ہے کہ مارچ میں کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کا ریٹ بڑھ جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ آبنائے تائیوان میں آگ میں ایندھن ڈالنا بند کرے، چینی وزارت دفاع
- چینی صدرکی مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے جنرل کے عہدے پر ترقیابی کی تقریب میں شرکت
- اوکیناوا کے عوام کا جاپان اور امریکہ کے درمیان افواج کی حیثیت کے معاہدے میں مکمل ترمیم کا مطالبہ
- چین نے پانامہ نہر کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پاناما کے عوام کی حمایت کی ہے، چینی وزارت خارجہ
- فلپائن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی کو جلد از جلد واپس لے ،چینی وزارت خارجہ