دبئی(عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات کا ساحلی شہر دبئی دنیا کا سب سے مقبول سیاحتی مقام بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کو ٹریول بکنگ اینڈ ریویو کے لیے مشہور پلیٹ فارم ٹرِپ ایڈوائزر کی جانب سے 2023 کے ٹریولرز چوائسبیسٹ آف دی بیسٹ ایوارڈز میں دنیا کا سب سے مقبول سیاحتی مقام قرار دیا گیا ہے۔
اماراتی شہر کو یہ ٹائٹل گزشتہ برس جمع کیے گئے جائزوں اور درجہ بندیوں کی بنیاد پر ملا۔ دبئی نے اس مقابلے میں لندن، ماراکیچ، بالی، اور پیرس جیسے دنیا کے مشہور اور خوبصورت شہروں پر فتح حاصل کی ہے۔دبئی کو شہر کی شاندار سیاحتی صنعت اور اس کی زبردست خدمات کی وجہ سے یہ پہچان ملی جوکہ یہ دنیا بھر سے آنے والوں سیاحوں کو پیش کرتا ہے۔
خلیجِ فارس کے ساحل پر واقع اس شہر میں دنیا بھر سے سیاحوں کے آنے کی وجہ یہاں موجود مختلف قسم کے پرکشش مقامات جن میں پرتعیش شاپنگ مالز، بلند و بالا فلک بوس عمارتیں، شاندار ساحل، اور دلچسپ سرگرمیاں شامل ہیں۔دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات میں دبئی کی یہ اعلی درجہ بندی مستقبل میں اس شہر کی طرف اور بھی زیادہ سیاحوں کو راغب کرے گی اور اس طرح اس شہر کی پوزیشن بطور مقبول اور مطلوب سیاحتی مقام مزید مضبوط ہو گی۔