نیویارک (عکس آن لائن)اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستانی مشن کی جانب سے دبئی ایکسپو2020 میں پاکستان کی قیادت میں عالمی سماجی تحفظ فورم کے اعلامیے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بین الاقوامی تقریب سے صدارتی خطاب کیا۔
تقریب میں پاکستان، ترکی، کوسٹاریکا، نائجیریا کے مندوبین نے خطاب کیا۔ پیرو، ارجنٹائن ، چین کے مندوبین نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سیشن کا مقصد رکن ممالک کو فورم میں شمولیت کیلیئے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ پلیٹ فارم کے ذریعے ممالک کے درمیان سماجی تحفظ پر معلومات اور تجربات کا تبادلہ ممکن ہوگا۔اب تک 15ممالک اعلامیئے اور فورم میں شمولیت کے لئے دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔