کارپٹ ایسوسی ایشن

دبئی ایکسپو کیلئے پاکستانی پویلین کی تعمیر خوش آئند اقدام ہے ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

اسلام آباد/لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے دبئی ایکسپو کیلئے پاکستانی پویلین کی تعمیر کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اوربرآمدات کیلئے اس طرز کے اقدامات ناگزیر ہیں ، حکومت اندرون اور بیرون ممالک ائیر پورٹس اور ان کے قریب مقامات پراسی طرز کے پویلین قائم کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔

سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد او رکارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 28 ملین ڈالرز سے زائد لاگت سے تعمیر ہونے والے پویلین میںابو ظہبی حکومت کی جانب سے 14ملین ڈالرکاحصہ ڈالنا قابل ستائش ہے ،اس پویلین کے قیام سے پاکستان کی مصنوعات کی وسیع پیمانے پر تشہیر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور برآمدات میں اضافے کیلئے نئے رجحانات کو سٹڈی کرنا ہوگا اور اس کیلئے یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ذمہ داری سونپی جائے جنہیں معاونت فراہم کرنے پر وظائف دئیے جائیں۔ حکومت کو سوشل میڈیا سے بھی بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور برآمدی مصنوعات کے پیجز ترتیب دے کر انہیں پروموٹ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں