فتح

داماد کی فتح کے 2 دن بعد سسر بھی فاتح کپتان بن گئے

دوحہ (عکس آن لائن) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا فائنل جیتنے کے 2دن بعد ان کے سسر شاہد آفریدی بھی فاتح کپتان بن گئے۔دوحہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز کے درمیان کھیلا گیا جو شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے 7 وکٹ سے جیت لیا۔ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 147رنز بنائے جس کے بعد ایشیا لائنز نے ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اظہارخیال کرتے ہوئے لکھا کہ قطر میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا۔یاد رہے کہ 18مارچ کو شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں