اسلام آباد (عکس آن لائن) اپریل 2020ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں 60.46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 62.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا
جبکہ اپریل 2019ء کے دوران 39.2 ملین ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2019ء کے مقابلہ میں اپریل2020ء کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 23.7 ملین ڈالر یعنی 60 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔