شہزادہ ہیری

داد ا کی آخری رسومات میں شرکت ،ہیری میگھن کے بغیر برطانیہ پہنچ گئے

لندن (عکس آن لائن)شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے بغیر دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پرنس ہیری لاس اینجلس سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے اور اب وہ قرنطینہ کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ میگھن مارکل بھی ہیری کے ساتھ آنا چاہتی تھیں تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے ان کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔واضح رہے کہ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد گزشتہ سال ہیری امریکا چلے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں