اسلام آباد (عکس آن لائن)پنجاب میں میڈیکل کالجز کی جانب سے داخلوں کیلئے اشتہارات دینے کے معاملے پر پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے نوٹس، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ پی ایم سی کے مطابق میڈیکل کلجز میں داخلے کے اوقات کار کو فوری طور پر درست کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق پی ایم سی کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی آخری تاریخ 22 جنوری رکھی گئی تھی،داخلوں کی تاریخ کے حوالے سے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا گیا جس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔پی ایم سی کے مطابق تاریخ میں تبدیلی سے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کے منتظر طلباء متاثر ہونگے ، 24 جنوری سے 22 فروری کے درمیان نجی یونیورسٹیز میں داخلے ہونگے۔ پی ایم سی کے مطابق داخلوں کا عمل مکمل کرنے کے لئے طے شدہ تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
پی ایم سی کے مطابق سندھ، بلوچستان اور کے پی میں پی ایم سی کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ کے مطابق داخلے ہونا قابلِ ستائش ہے۔ پی ایم سی کے مطابق مْلک بھر کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے جاری ہیں جو 22 جنوری تک مکمل ہوجائیں گے۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائیسز کو داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی اجازت دیگر صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہوگی۔پی ایم سی کے مطابق اس سے سرکاری کالجز میں داخلہ نہ ہونے کی صورت میں نجی کالجز میں اپلائی کرنے کے خواہشمد ہزاروں طلباء بھی متاثر ہونگے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب میں داخلوں کو کھولنے میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی ذمہ دار یو ایچ ایس اور پنجاب حکومت ہوگی۔