پشاور (عکس آن لائن)حکومت خیبر پختونخوا نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں غیر یقینی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں تمام نجی و سرکاری سکولز و کالجز بند کر دیے ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے میں میٹرک امتحانات ہفتے تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔