چینی صدر

خوشحال معاشرے کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھر پور کوشش کی جائے گی، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ خوشحال معاشرے کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھر پور کوشش کی جائے گی۔چینی صدر نے صوبہ شان شی کے شہر تھائی یوان کا دورہ کیا اور روایتی مینو فیکچرنگ میں کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کی بحالی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے شان شی جامع اصلاحاتی مثالی زون اور ایک سٹیل کمپنی کا دورہ بھی کیا۔ چینی صدرِکا کہنا تھا کہ وباء کے منفی اثرات پر قابو پاتے ہوئے اعلی و معیاری ترقی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ،غربت کے خاتمے کے ہدف کو پورا کیا جائے گا اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کی تکمیل کی جائے گی۔ شی جن پنگ نے صوبہ شان سی کی مقامی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وباء کا بیرونی ممالک سے چین میں آنے کا بہت دباؤ ہے، ملک میں وباء کی دوسری لہر آنے کا خطرہ موجود ہے، وباء پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کاروباری اداروں کی پیداواری سرگرمیوں کی بحالی میں درپیش مشکلات کو حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں