خوشبو

خوشبو یاداشت میں خرابی اوردماغی صدمے کا علاج کر سکتی ہے،طبی ماہرین

بوسٹن (عکس آن لائن) امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی میں چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اب ڈاکٹر یادداشت سے متعلق موڈ کی خرابی کے مرض کا علاج خوشبو سے کر سکیں گے ۔چوہوں پراس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خوشبو سے یادوں کو مستحکم کرنے اور لوگوں کودماغی صدمے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

یاد رہے یادداشت کی نوعیت میں تبدیلی نیورو سائنس کا سب سے بڑا معمہ سمجھا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یادیں اس بنیاد پر قائم ہوتی ہیں کہ میں کون ہوں یا ہم کون ہیں؟ اس احساس کودماغ کس طرح پروسس کرتا پوری دنیا میں اس پرکام ہورہا ہے اور اسے ایک اہم موضوع تصور کیا جاتا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کے سینٹر برائے سسٹم آف نیورو سائنس کے ایک حالیہ مطالعے میں یادوں کے حوالے سے پہلی بار خوشبو کی اہمیت ظاہر ہوئی ہے، یہ بات کئی دہائیوں پرانے نظریے کے لیے ایک چیلنج بن گئی ہے۔ یہ نئی تحقیق جرنل لرننگ اینڈ میموری میں شائع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں