لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ لالی ووڈ سٹار ثنا نے کہا ہے کہ موجودہ دو رمیں خوشامدی ،لالچی اور حسد کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ مخلص لوگ آٹے میںنمک کے برابر ہیں ،خاص طو رپر شوبز میں حسد کرنے والوں کی بھرمار ہے اوریہ لوگ اپنے فائدے کے لئے دوسروں کا نقصان کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔
ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ جب سے شوبز میں ہوں یہاں پر ٹانگیں کھینچنے او رحسد کرنے والوں سے پالا پڑا ہے لیکن میں نے خوفزدہ ہونے کی بجائے خود کو مضبوط کر کے ان کا دلیری سے سامنا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں اتنا وقت گزارنے کے بعد مجھے پتہ چل گیاہے کہ کون سے لوگ آپ سے مخلص اورکون سے آپ کی جڑیں کاٹتے ہیں ۔ مجھے منافق لوگوں سے سخت نفرت ہے او رمیں ان سے کوسوں دور رہتی ہوں ۔