لاہور(عکس آن لائن) خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ خوبصورتی نہیں وفاداری کسی بھی شخص کو جانچنے کا پیمانہ سمجھتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ میرے نزدیک وفاداری کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں خوبصورتی کے بغیر کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے مگر کئی ایسے اداکار بھی گزرے ہیں جنہوں نے خوبصورتی کے بغیر صرف اپنی پرفارمنس سے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ،میرا شمار ان خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت جلد نام اور مقام پیدا کیا ۔ عائشہ نے کہا کہ کامیابیوں کے اس سفر کو جاری رکھنے کیلئے آئندہ بھی بھرپور محنت جاری رکھوں گی اور میری کوشش ہے کہ مجھے جو مقام ملا ہے اسے اپنے کام کی بدولت بر قرار رکھوں