لندن (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ برطانیہ میں ہیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام سے تصاویر شیئر کیں، پہلی تصویر میں وہ والدہ اور ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ گلابی رنگ کے لباس میں پوز دے رہی ہیں۔دوسری تصویر میں ان کے پاؤں پانی میں بھیگے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
سارہ علی خان اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اکثر ورزش کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں، جو توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔آج کل وہ شوبز کی ہنگامہ خیزیوں سے دور چھٹیاں منانے برطانیہ گئی ہوئی ہیں۔